غزل
نفرت کے اس جہاں میں الفت کو ڈھونڈتا ہوں
دنیا میں دوستوں کی چاہت کو ڈھونڈتا ہوں
سر سے جو اٹھ گیا ہے سایہ وہ اک گھنا سا
میں باپ جیسی نادر نعمت کو ڈھونڈتا ہوں
دنیا کی رہ گزر میں عزت کی ہے تلاش
دنیا سمجھ رہی ہے دولت کو ڈھونڈتا ہوں
اللہ مشکلوں کو خوشیوں کا رنگ دے دے
عسرت میں رہ رہا ہوں عشرت کو ڈھونڈتا ہوں
کب سے کھڑا ہے در پر کشکول لے کے عامر
درگاہ ایزدی میں نصرت کو ڈھونڈتا ہوں
عمران عامر
M. Inayat, Irfan Butt
#ImranAamir
#ShadesOfPoetry
#BestPoetry
#BeautifulPoetry
Category
Show more
Comments - 189
Related videos for Imran Aamir.Best Poetry نفرت کے اس جہاں میں الفت کو ڈھونڈتا ہوں Vietnam: